جمعہ 28 فروری 2025 - 23:14
ماہ مبارک رمضان میں مادی غذا سے زیادہ روحانی غذا کی طرف توجہ ہونی چاہیۓ، ڈاکٹر شہوار حسین نقوی 

حوزہ/ یہ مہینہ طہارت نفس اور تزکیہ کا مہینہ ہے مگر افسوس ہے کہ انسان اس روحانی مہینے میں روحانی غذا سے زیادہ مادی غذا کی طرف توجہ کرتا ہے ۔ جبکہ اس مہینہ میں روحانیت اور برکتیں حاصل کرنے کی جستجو ہونی چاہیۓ ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،امروہہ/ استقبال ماہ مبارک رمضان کے عنوان سے مسجد امامیہ میں خطاب کرتے ہوئے محقق ڈاکٹر شہوار حسین امروھوی نے کہا ماہ مبارک رمضان وہ عظیم الشان مہینہ ہے جو بندوں کے لیئے اللہ تبارک وتعالیٰ کی جانب سے مہمانی کی دعوت لیکر آتا ہے ۔ اس سے بڑھ کر انسان کی خوش نصیبی کیا ہوگی کہ خالق حقیقی بندوں کو اپنا مہمان بنا رہا ہے ۔شاید ہی کوی بندہ ہو جو اس دعوت کو ٹھکرائے۔

انہوں نے کہا کہ یہ مہینہ طہارت نفس اور تزکیہ کا مہینہ ہے مگر افسوس ہے کہ انسان اس روحانی مہینے میں روحانی غذا سے زیادہ مادی غذا کی طرف توجہ کرتا ہے ۔ جبکہ اس مہینہ میں روحانیت اور برکتیں حاصل کرنے کی جستجو ہونی چاہیۓ ۔

اس مہینے کی سعادتوں سے وہی افراد بہراور ہوسکتے جن کی عام زندگی اور اس مہینے کی زندگی میں فرق ہو ۔کیونکہ اس مہینے کے ایام تمام دنوں سے افضل اور راتیں تمام راتوں سے بہتر ہیں۔ لہٰذا ہمیں چاہیے کہ اس مہینے میں اپنی زندگی میں اس طرح انقلاب لانے کہ خود محسوس ہونے لگے کہ ہم اس مبارک و سعید مہینے سے فیضیاب ہوئے ہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha